Sunday , July 22 2018
Home / ہندوستان / وزیراعظم کا ’’چھپن انچ کا سینہ ‘‘ کھوکھلا دعویٰ :آزاد

وزیراعظم کا ’’چھپن انچ کا سینہ ‘‘ کھوکھلا دعویٰ :آزاد

وارانسی ۔12 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر قائد غلام نبی آزاد نے آج حکومت پر حالیہ جموں و کشمیر کے دہشت گرد حملے کے سلسلے میں طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کہتے ہیں کہ اُن کاسینہ چھپن انچ کا ہے ، یہ صرف ایک کھوکھلا دعویٰ ہے ۔ آزاد نے یہ بھی کہا کہ مودی حکومت گزشتہ 70 سال کی کمزور ترین حکومت ہے ۔ وہ کانگریس کارکنوں سے خطاب کررہے تھے ۔ غلام نبی آزاد نے دعویٰ کیا کہ کئی دہشت گرد حملے جموں و کشمیر میں ہوچکے ہیں لیکن ایسا ہولناک حملہ سابقہ حکومتوں کے دور اقتدار میں کبھی نہیں ہوا ۔ وزیراعظم مودی پر طنز کرتے ہوئے آزاد نے کہاکہ اُن کا چھپن انچ کا سینہ صرف ایک کھوکھلا دعویٰ ہے ۔ وہ کاغذی شیر ہیں ۔ آزاد نے کہاکہ فوج پر اُس وقت تک دہشت گرد حملے جاری رہیں گے جب تک کہ مرکز میں ایسی کمزور حکومت قائم رہے گی ۔ پانچ فوجی بشمول دو جونیر کمشنڈ آفیسر اور ایک فوجی کا باپ کل کے دہشت گردوں کے حملے میں ہلاک ہوچکے ہیں ۔ فوج نے کل دعویٰ کیا تھا کہ تین زبردست مسلح دہشت گرد بھی انکاؤنٹر میں ہلاک ہوچکے ہیں ۔ آزاد نے کہا کہ مودی حکومت ملک کے کاشتکاروں اور نوجوانوں سے کئے ہوئے وعدوں کی تعمیل سے قاصر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT