Monday , June 18 2018
Home / سیاسیات / وزیراعظم کا 30 نومبر دورۂ منی پور

وزیراعظم کا 30 نومبر دورۂ منی پور

امپھال۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی 30 نومبر کو منی پور کا دورہ کریں گے۔ وہ جاریہ ’’سنگائی منی پور ٹورازم فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم اس کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ منی پور میں ایک نایاب قسم کا ہرن پایا جاتا ہے جس کا نام سنگائی ہے۔ ٹورازم کے اس فیسٹیول کو کسی نایاب ہرن سے منسوب کیا گیا ہے۔ وزیراعظم

امپھال۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی 30 نومبر کو منی پور کا دورہ کریں گے۔ وہ جاریہ ’’سنگائی منی پور ٹورازم فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم اس کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ منی پور میں ایک نایاب قسم کا ہرن پایا جاتا ہے جس کا نام سنگائی ہے۔ ٹورازم کے اس فیسٹیول کو کسی نایاب ہرن سے منسوب کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کا دورہ صرف ایک گھنٹہ طویل ہوگا جس کے دوران وہ ریاست میں اسپورٹس یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ بعدازاں بذریعہ طیارہ ناگالینڈ روانہ ہوں گے جہاں وہ ’’ہارن بل فیسٹیول‘‘ کا افتتاح کریں گے۔ سنگائی ، منی پور کا عظیم ترین ٹورازم فیسٹیول ہے اور نایاب قسم کا ہرن سنگائی صرف ریاست کے ضلع بشن پور میں دستیاب ہے۔ یہ ہرن کیبل لام جاؤ نیشنل پارک میں بھی موجود ہے۔

TOPPOPULARRECENT