وزیراعظم کو سابق چائے والا کہنے پر تنازعہ

نئی دہلی ۔ /21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات انتخابات سے پہلے کانگریس کے یوتھ ونگ نے ایک یادداشت گشت کروائی جو وزیراعظم نریندر مودی کے ماضی میں چائے والا رہنے کے بارے میں تھی جس کی وجہ سے بی جے پی کی جانب سے مشتعل ہوکر ردعمل ظاہر کیا گیا جس کی وجہ سے کانگریس قائدین شرمندہ ہوگئے اور انہوں نے اس بیان سے دوری اختیار کرلی ۔ اس یادداشت سے ایک سیاسی طوفان کھڑا ہوگیا کیونکہ یادداشت میں وزیراعظم نریندر مودی ، صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ اور وزیراعظم برطانیہ تھریسامے کو دھکایا گیا ہے جو باہم بات چیت میں مصروف ہیں ۔ یہ یادداشت جلد ہی حذف کردی گئی لیکن اسی دوران تنازعہ پیدا ہوگیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT