Monday , December 18 2017
Home / سیاسیات / وزیراعظم کو مانسون اجلاس میں اہم فیصلوںکی توقع

وزیراعظم کو مانسون اجلاس میں اہم فیصلوںکی توقع

نئی دہلی ۔18جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے آج امید ظاہر کی کہ تمام سیاسی پارٹیاں پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران اہم فیصلوں کیلئے شانہ بہ شانہ کام کرے گی ‘ جس کی وجہ سے ملک کو ایک نئی جہت حاصل ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس 70ویں یوم آزادی سے قبل منعقد ہورہا ہے ۔ انہیں اعتماد ہے کہ اعلیٰ ترین معیار کے مباحث ہوں گے ۔ پارلیمنٹ کے باہر مانسون اجلاس کے آغاز سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تمام پارٹیوں کے ساتھ گذشتہ چند دن سے جاری بات چیت سے ان کے غالب رجحان کا اندازہ ہوتاہے کہ وہ اچھے فیصلے کریں گے تاکہ ملک ترقی کے راستے پر عظیم تر رفتار سے پیشرفت کرسکے ۔ انہوں نے یاد دہانی کی کہ جن افراد نے ملک کی آزادی کیلئے اپنی جانیں قربانی کی ہیں ہر شخص کو اُن کی خاطر متحد ہوکر شانہ بہ شانہ جدوجہد کرنی چاہیئے اور اپنے متحد سفر کے ذریعہ ملک کو عظیم تر بلندیوں تک پہنچانا چاہیئے ۔ ملک کو ایک نئی رفتار عطا کرنا چاہیئے ۔ اعلیٰ ترین معیار کے مباحث اور اہم فیصلے ہونا چاہیئے تاکہ ہندوستان کے اقدامات عظیم رفتار کے ساتھ پیشرفت کو یقینی بنایا جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT