Wednesday , December 12 2018

وزیراعظم کو کے سی آر کا مکتوب

حیدرآباد ۔ 18 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز): چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے درخواست کی کہ وہ امریکہ میں ہندوستانیوں کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم کے واقعات کے مسئلہ کو اٹھائیں ۔ مودی کو روانہ کردہ مکتوب میں انہوں نے حالیہ ہندوستانیوں کی اموات کا حوالہ دیا جس میں تلگو بولنے والے ہندوستانیوں سرینواس اور واس چندر کو ہلاک کردیا گیا ۔ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ہندوستانیوں کے خلاف نفرت کے جرائم میں اضافہ ہورہا ہے جہاں تک ہم کو علم ہے امریکہ میں مقیم ہندوستانی عوام امریکہ کی ترقی میں اہم رول ادا کررہے ہیں ۔ ہندوستان کی ترقی میں ان کا حصہ ہے ۔ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ فوری اس مسئلہ کو حکومت امریکہ کے سامنے اٹھائیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT