Wednesday , December 13 2017
Home / سیاسیات / وزیراعظم کیلئے راہول گاندھی کی دعا

وزیراعظم کیلئے راہول گاندھی کی دعا

نئی دہلی۔ 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے کہا کہ وہ مودی کیلئے دعا کرتے ہیں کہ خدا انہیں جہالت سے آزادی عطا کرے۔ مودی نے کہا تھاکہ بی جے پی کو آزاد ہندوستان میں اس سے زیادہ مصائب برداشت کرنے پڑے تھے جتنے کہ برطانوی دوراقتدار میں کانگریس کو برداشت کرنے پڑے تھے۔ انہوں نے ٹوئیٹر پر تحریر کیا ’’مودی جی میں آپ کیلئے دوا کرتا ہوں‘‘ اساتوسا سدامیا تی سوما جیوترگامیا مرینورما امریتم گی! اوم شانتی شانتی شانتی‘‘ (’’مجھے جہالت سے صداقت کی طرف، ظلمت سے نور کی طرف، موت سے ابدی زندگی کی طرف لے چل۔ تمام ذی حیات مخلوق کے لئے امن ہو‘‘) راہول گاندھی نئی دہلی میں پارٹی کے دفتر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں مودی کے تبصرے پر ردعمل ظاہر کررہے تھے۔ مودی نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ان کی پارٹی (بی جے پی) نے کسی دیگر پارٹی کی بنسبت زیادہ قربانیاں دی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT