Saturday , November 17 2018
Home / دنیا / وزیراعظم کینیڈا سے ایران کی جیل سے اپنی والدہ کو رہا کرنے بیٹوں کی اپیل

وزیراعظم کینیڈا سے ایران کی جیل سے اپنی والدہ کو رہا کرنے بیٹوں کی اپیل

اقوام متحدہ ۔ 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایرانی نژاد کینیڈین یونیورسٹی پروفیسر جوتہران کی ایک جیل میں گذشتہ ماہ فوت ہوگئے تھے، کے بیٹوں نے وزیراعظم پیئرٹروڈو سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملہ کو منظرعام پر لاتے ہوئے ایران پر ان کی والدہ کو رہا کرنے کے علاوہ ان کے والد کی گرفتاری اور موت سے متعلق تحقیقات کیلئے دباؤ ڈالیں۔ رامین اور مہران سید امامی نے کل ایک مشترکہ انٹرویو میں بتایا کہ انہیں مسلسل دھمکیاں ملنے کے باوجود وہ اپنے خیالات کا اظہار کرنے میں کوئی خوف محسوس نہیں کررہے ہیں کیونکہ ان کا ایقان ہیکہ صرف اسی طرح وہ اپنی والدہ کو رہائی دلواسکتے ہیں جنہیں تہران ایرپورٹ پر روک لیا گیا تھا اور دوبارہ وہاں سے نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ماہ فروری میں ان کے والد کاڈس سیدامامی کی موت کے بعد ایران میں قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک سے متعلق نیا تنازعہ پیدا ہوگیا تھا۔ یاد رہیکہ ایرانی حکام نے امامی کے ارکان خاندان کو یہ بتایا تھا کہ اس نے جیل میں خودکشی کرلی ہے جبکہ رامین اور مہران نے ان کے والد کی موت کیلئے جیل کے گارڈس کو موردالزام ٹھہرایا ہے۔

TOPPOPULARRECENT