Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / وزیراعظم کی بحریہ کی خواتین پر مشتمل مہم کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات

وزیراعظم کی بحریہ کی خواتین پر مشتمل مہم کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات

نئی دہلی ۔ 10ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے بحریہ کی خواتین پر مشتمل مہم کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات پیش کیں ۔ یہ ٹیم پوری دنیا کا سفر کرنے کیلئے روانہ ہوگئی ہے ۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی مہم ہے ۔ بحریہ کی 6خاتون عہدیدار نے 16اگست کو وزیراعظم سے ملاقات کی تھی اور انہوں نے ان پر زور دیا تھا کہ اپنے گھروں کے صحنوں میں جس صلاحیت کا مظاہرہ کرتی ہے اُسی صلاحیت اور طاقت کا مظاہرہ پوری دنیا میں کردکھائیں ۔ چنانچہ اس مہم کو ہندوستان کی پہلی خاتون وزیر دفاع نرملا سیتارامن نے گوا کے ساحل سے جھنڈی دکھاکر روانہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT