Monday , July 23 2018
Home / Top Stories / وزیراعظم کی بیوی جشودا بین سڑک حادثہ میں زخمی

وزیراعظم کی بیوی جشودا بین سڑک حادثہ میں زخمی

ایک رشتہ دار فوت

جئے پور ۔ 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی اہلیہ جشودابین راجستھان کے چتورگڑھ میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں زخمی اور ان کے ایک رشتہ دار ہلاک ہوگئے جب ایک کار میں جس میں وہ سفر کررہے تھے، ٹرک سے ٹکرا گئی۔ پارسولی کے اسٹیشن ہاؤز آفیسر (ایس ایچ او) شیام سنگھ نے کہا کہ اس حادثہ میں جشودابین کو معمولی زخم آئے ہیں۔ ان کے ساتھ دیگر چار رشتہ دار اس کار میں سفر کررہے تھے۔ حادثہ میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 67 سالہ بسنت بھائی مودی کی حیثیت سے کی گئی ہے جو جشودابین کے رشتہ دار ہیں اور دوران علاج زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔ یہ حادثہ پارسولی میں پیش آیا جب جشودابین اور دوسرے کوٹہ میں ایک قریب میں شرکت کے بعد چتورگڑھ روانہ ہورہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT