Saturday , June 23 2018
Home / Top Stories / وزیراعظم کی جانب سے عیدالفطر کی مبارکباد ‘ اڈونچر سے ترقی کے جنم کا ادعا

وزیراعظم کی جانب سے عیدالفطر کی مبارکباد ‘ اڈونچر سے ترقی کے جنم کا ادعا

نریندر مودی کا ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات ‘ میں عوام سے خطاب

نئی دہلی،27مئی (سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے عیدکی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ تہوار ہم آہنگی کے بندھن کو مضبوط کرے فا ۔مودی نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام میں کہاکہ کچھ دنوں بعد لوگ چاند کا انتظا ر کریں گے ۔ رمضان کے دوران روزوں کے بعد عید کا تہوار جشن کی شروعات کی علامت ہے ۔ امید کرتا ہوں کہ عید کا تہوار ہم آہنگی کے بندھن کو استحکام فراہم کرے گا ۔ مودی نے خواتین کی خطرات سے پر مہمات کی تعریف کرتے ہوئے آج کہاکہ ایڈونچر سے ترقی کا جنم ہوتا ہے اور باہمت کارناموں سے کچھ الگ اور نیا کرنے کی ترغیب ملتی ہے ۔ مودی نے کہاکہ اگر نسل انسانی کے ترقی کے سفر کو دیکھیں تو کسی نہ کسی خطر پسندی کی کوکھ سے سے ترقی پیدا ہوئی ہے ۔ ترقی ایڈونچر کی گود میں پیدا ہوتی ہے لیکن ان سے صدیوں تک لوگوں کو ترغیب ملتی رہتی ہے ۔وزیراعظم نے ہندستانی بحریہ کی چھ جانباز خواتین افسران کومبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ یہ دنیا میں اپنے آپ میں تنہا واقعہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ‘ناویکا۔ ساگر پریکرما’ ان کے تعلق سے بات کرنا چاہتا ہوں۔ ہندستان کی یہ چھ بیٹیاں 250سے بھی زیادہ دن سمندر کے ذریعہ پوری دنیا کا چکر لگاکر 21مئی کو ہندستان واپس پہنچی ہیں اور پورے ملک نے کافی گرمجوشی سے ان کا استقبال کیا۔

کانگریس صرف جھوٹ اور افواہیں پھیلارہی ہے : مودی
باغپت 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج اپوزیشن کانگریس پر تنقید کی اور کہا کہ یہ پارٹی جھوٹ اور افواہیں پھیلارہی ہے ۔ دلتوں پر حملوں کے قوانین و کسانوں کے مسائل پر غلط تشہیر کی جارہی ہے جو لوگ ایک خاندان کی پوجا کرتے تھے اب وہ مودی کی مخالفت میں اپنا زاویہ بدل کر ملک سے دشمنی کررہے ہیں ۔ یہاں ایسٹرن پیری فیرل ایکسپریس وے کے افتتاح کے بعد جلسہ سے خطاب میں مودی نے کہا کہ کانگریس واضح جھوٹ بول رہی ہے ۔ کوتاہ ذہنی سے سیاسی فائدہ حاصل کرنے گمراہ کن پروپگنڈہ کررہی ہے ۔ جو لوگ خاندانی حکمرانی کی پوجا کرتے رہے وہ جمہوریت کو ہرگز نہیں پوجیں گے ۔ انتخابات میں ناکامی کے بعد یہ لوگ انکے خلاف ملک کی مخالفت کرنے لگے ہیں ۔ کیرانا لوک سبھا حلقہ ضمنی انتخاب سے ایک دن قبل جلسہ میں انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ دیکھیں کہ اس جانب کون لوگ اور دوسری جانب کون ہیں جو ان کا خاندان ہی ملک ہے جبکہ میرا ملک میرا خاندان ہے ۔

TOPPOPULARRECENT