Thursday , December 14 2017
Home / سیاسیات / وزیراعظم کی شاہ اور جیٹلی سے ملاقات

وزیراعظم کی شاہ اور جیٹلی سے ملاقات

نئی دہلی ۔ 5 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج قومی صدر بی جے پی امیت شاہ اور مرکزی وزیرفینانس ارون جیٹلی کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا حالانکہ سرکاری عہدیداروں نے اجلاس کے دوران ہونے والی بات چیت کی تفصیلات کا انکشاف نہیںکیا۔ تاہم وزیراعظم کے 7 اور 8 اکٹوبر کو مجوزہ دورہ گجرات سے قبل اس اجلاس کی اہمیت ہے۔ امیت شاہ چیف منسٹر کیرالا پی وجین کے آبائی قصبہ میں ایک جلسہ عام کا اعلان کریں گے۔ بعدازاں وہ دہلی روانہ ہوجائیں گے۔ ایک دن قبل مودی نے اپنی حکومت کے معاشی فیصلوں کا دفاع کیا تھا اور اپوزیشن کی سست رفتار معاشی ترقی پر تنقید کو مسترد کیا تھا۔ مرکزی وزیرفینانس کے ساتھ آج ان کا یہ اجلاس اس پس منظر میں اہمیت رکھتا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT