Saturday , November 18 2017
Home / سیاسیات / وزیراعظم کی من کی بات پر امتناع زیرغور

وزیراعظم کی من کی بات پر امتناع زیرغور

نئی دہلی ۔ 17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے آج کہاکہ وزیراعظم کی من کی بات ریڈیو پروگرام پر بہار اسمبلی انتخابات کے خاتمہ تک امتناع عائد کرنا زیرغور ہے۔ کمیشن نے ان اطلاعات پر تبادلہ خیال کیلئے ایک مکتوب روانہ کیا ہے کہ اس نے اس سلسلہ میں پہلے ہی فیصلہ کرلیا ہے۔

بہار انتخابات پانچویں مرحلہ کی جانچ کی تاریخ میں ترمیم

نئی دہلی ۔ 17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے آج بہار اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلہ میں جانچ کی تاریخ ایک دن پہلے مقرر کردی۔ قبل ازیں جانچ کی تاریخ 17 اکٹوبر تھی جسے اب 16 اکٹوبر کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے بیان میں تبدیلی کی وجوہات کا انکشاف نہیں کیا گیا۔ اعلامیہ 8 اکٹوبر کو جاری کیا جائے گا۔

 

 

TOPPOPULARRECENT