Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / وزیراعظم کی وطن واپسی، افغان پارلیمنٹ کا افتتاح

وزیراعظم کی وطن واپسی، افغان پارلیمنٹ کا افتتاح

نواز شریف کی ستائش ، واجپائی کو سالگرہ کی شخصی مبارکباد
نئی دہلی ۔ 25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی اپنے تین روزہ دورہ روس، افغانستان اور اچانک دورہ پاکستان کے اختتام پر آج رات وطن واپس آ گئے۔ روس کے دورہ میں صدر روس سے وسیع تبادلہ خیال ہوا، افغانستان میں انہوں نے افغان پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کیا اور اپنے تین روزہ دورہ کے آخری مرحلہ کے طور پر پاکستان میں اچانک توقف کیا۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایرپورٹ پر ان کا استقبال کیا اور انہیں الوداع بھی کہا۔ وہ شخصی طور پر نواز شریف کے جذبہ خیرسگالی سے متاثر ہوئے۔ وطن واپسی پر انہوں نے فوراً سابق وزیراعظم اٹل  بہاری واجپائی کی قیامگاہ کا دورہ کیا اور انہیں ان کی 91 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔ وہ ایرپورٹ سے سیدھے 6A کرشنا مینن مارگ پہنچے جو واجپائی کی قیامگاہ ہے اور انہیں اپنے دورہ کی تفصیلات سے واقف کروایا۔ مودی نے بعدازاں اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ واجپائی کی قیامگاہ کے دورہ کا مقصد انہیں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرنا تھا۔ انہوں نے کہاکہ واجپائی اپنے ہر کردار میں ایک نمایاں حیثیت رکھتے تھے۔ ان جیسے لیڈر بہت کم پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے تحریر کیا کہ وہ اپنے محب اٹل جی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کرنے کیلئے ان کی قیامگاہ گئے تھے۔ اس عظیم شخصیت کو سلام کرنے سے انہیں اپنے لئے عزت افزائی کا احساس ہوا کہ انہیں اتنی عظیم شخصیت کو سلام کرنے کا موقع ملا۔

TOPPOPULARRECENT