Tuesday , June 19 2018
Home / Top Stories / وزیراعظم کے بھائی کی بی جے پی حکومت پر تنقید

وزیراعظم کے بھائی کی بی جے پی حکومت پر تنقید

نئی دہلی۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے چھوٹے بھائی پرہلاد مودی نے آج بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ عوام کی توقعات کی تکمیل سے قاصر رہی ہے اور ان کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہے۔ پرہلاد نے جنتر منتر پر احتجاجی جلوس میں شرکت کی جس کا اہتمام کل ہند فیر پرائس شاپ فیڈریشن نے کیا تھا جس کے پرہلاد نائب صدر ہیں۔ یہ

نئی دہلی۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے چھوٹے بھائی پرہلاد مودی نے آج بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ عوام کی توقعات کی تکمیل سے قاصر رہی ہے اور ان کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہے۔ پرہلاد نے جنتر منتر پر احتجاجی جلوس میں شرکت کی جس کا اہتمام کل ہند فیر پرائس شاپ فیڈریشن نے کیا تھا جس کے پرہلاد نائب صدر ہیں۔ یہ جلوس مطالبات منظور کرنے کے لئے دباؤ ڈالنے کے مقصد سے نکالا گیا ہے۔ جلوس میں بی جے پی اور اس کی حکومت پر سخت تنقید کی گئی۔ وزیراعظم کے بھائی نے کہا کہ آپ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے سخت جدوجہد کررہے تھے کہ بی جے پی کو لوک سبھا میں اکثریت حاصل ہوجائے، اس کے باوجود آپ سب جنترمنتر پر دھرنا دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ این ڈی اے حکومت کی ایک اور ناکامی ہے۔ نریندر مودی کا حوالہ دیتے ہوئے پرہلاد مودی نے کہا کہ میں جو کچھ کررہا ہوں ، وہ ایک بھائی کے خلاف دوسرے بھائی کی بغاوت نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT