Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / وزیراعظم کے خلاف بدگوئی کا ڈگ وجئے سنگھ کے ٹوئیٹر پر اعادہ

وزیراعظم کے خلاف بدگوئی کا ڈگ وجئے سنگھ کے ٹوئیٹر پر اعادہ

نئی دہلی ۔ 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر قائد ڈگ وجئے سنگھ نے آج ایک تنازعہ کھڑا کردیا جبکہ انہوں نے اپنے ٹوئیٹر پر وزیراعظم نریندر مودی کیخلاف بدگوئی کا اعادہ کیا لیکن بعد میں یہ کہتے ہوئے اس سے دستبرداری اختیار کی تھی کہ وہ ان خیالات سے متفق نہیں ہیں۔ ڈگ وجئے سنگھ جو سماجی میڈیا پر اپنے ٹوئیٹر کی تحریروں کے ذریعہ شہرت رکھتے ہیں، دوسروں کے بیان کا اعادہ کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیان میرا نہیں ہے۔ صرف اعادہ کسی بیان کی توثیق نہیں ہوتا۔ یہ ٹوئیٹر کا بنیادی اصول ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ میں نے جو بھی کہا ہے وہ میرے اپنے خیالات نہیں ہیں۔ میں اس بیان سے دستبرداری اختیار کرتا ہوں۔ میں نے یہ الفاظ استعمال نہیں کئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میرے الفاظ یہ ہیں کہ وہ بہترین آدمی ہیں اور لوگوں کو بیوقوف بنانے کی مہارت رکھتے ہیں۔
کیا یہ بدگوئی قرار دی جاسکتی ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT