Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / وزیراعظم کے دفتر کے عہدیداروں کی اچانک آمد

وزیراعظم کے دفتر کے عہدیداروں کی اچانک آمد

تلنگانہ کے چیف سکریٹری سے ملاقات ‘ میٹرو ریل پر تفصیلات کی طلبی

تلنگانہ کے چیف سکریٹری سے ملاقات ‘ میٹرو ریل پر تفصیلات کی طلبی
حیدرآباد۔13اکٹوبر ( سیاست نیوز) وزیراعظم نریندر مودی کے آفس سے وابستہ چند اعلیٰ عہدیدار مسٹر انیل سوروپ اڈیشنل سکریٹری مرکزی کابینی سکریٹریٹ دہلی کی قیادت میں آج چیف سکریٹری ریاست تلنگانہ کے باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ وزیراعظم کے دفتر سے وابستہ بعض اعلیٰ عہدیداروں نے آج دوپہر دہلی سے حیدرآباد پہنچے اور بعد ازاں ان عہدیداروں نے چیف سکریٹری ریاست تلنگانہ ڈاکٹر راجیو شرما سے ملاقات کی اور بالخصوص حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ و دیگر مرکزی اسکیمات کا تفصیلی جائزہ لینے کی خواہش کی ‘ جس پر چیف سکریٹری تلنگانہ نے اپنے مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم سکریٹریٹ سے حیدرآباد آئے ہوئے عہدیداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کا تیقن دیا اور اس سلسلہ میں چیف سکریٹری نے متعلقہ عہدیداروں کو بھی دہلی سے آئے ہوئے عہدیداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے اور انہیں درکار تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔ سمجھا جاتا ہیکہ مرکزی عہدیدار کل 14اکٹوبر کو بالخصوص حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ کے جاری کاموں سے متعلق تفصیلات حاصل کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT