Thursday , January 18 2018
Home / ہندوستان / وزیراعظم کے دورہ کیخلاف نکسلائیٹس کا پُرتشدد احتجاج

وزیراعظم کے دورہ کیخلاف نکسلائیٹس کا پُرتشدد احتجاج

رائے پور ،9 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) چھتیس گڑھ میں انتہاپسندی سے متاثرہ بَستر ریجن کے مختلف مقامات پر نکسلائیٹس نے تخریبی کارروائیاں انجام دیئے جبکہ وزیراعظم نریندر مودی کے دورۂ چھتیس گڑھ کے خلاف بند کے دوران کرن ڈول ۔ وشاکھاپٹنم روٹ پر ریل پٹریوں کو نقصان پہنچایا اور سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردیں۔ سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ضلع بستر میں کوڈینر پولیس اسٹیشن کے حدود میں کل رات نکسلائیٹس نے کلکورو ۔ کمارشکلا دیہاتوں کے درمیان ریل پٹریوں کے فش پلیٹس نکال دیئے جس کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسس کو اس مقام پر روانہ کردیا گیااور پٹریوں کی مرمت کا کام شروع کردیا گیاہے ۔ ماؤسٹوں نے وزیراعظم کے دورۂ چھتیس گڑھ بالخصوص ضلع دنتے واڑہ آمد کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا اور 8 اور 9 مئی کو دو روزہ دنتے واڑہ بند منانے کی اپیل کی تھی ۔ نکسلائیٹس بند کے پیش نظر ریلوے نے وشاکھاپٹنم کرن ڈول روٹ پر پاسنجر اور گڈس ٹرینس روک دینے کا فیصلہ کیا ۔ دریں اثناء بستر ریجن میں نکسلائیٹس بند سے عام زندگی مفلوج ہوگئی کیونکہ دور افتادہ علاقوں میں نکسلائیٹس حملوں کے اندیشہ سے ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو روک دیا گیا ۔ علاوہ ازیں ماؤسٹوں نے اضلاع سکما اور بیجاپور میں سڑکوں پر درخت کاٹ کر ڈال دیئے جس کے باعث ٹریفک آمد ورفت منقطع ہوگئی ۔ دنتے واڑہ میں وزیراعظم کے جلسہ میں شرکت کیلئے جانے والے دیہاتیوں کو زدوکوب کرنے کی بھی اطلاع ہے

TOPPOPULARRECENT