Wednesday , January 17 2018
Home / سیاسیات / وزیراعظم کے عالمی قائدین کو وداعی مکتوبات

وزیراعظم کے عالمی قائدین کو وداعی مکتوبات

نئی دہلی ، 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ وہ عہدہ چھوڑنے کی تیاری کر رہے ہیں، وزیراعظم منموہن سنگھ نے مختلف ملکوں کے قائدین بشمول امریکی صدر براک اوباما، سابق چینی وزیراعظم وین جیاباؤ اور روسی صدر ولادیمیر پوتین کو وداعی مکتوبات تحریر کئے ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ ڈاکٹر سنگھ نے جرمن چانسلر انگیلا میرکل کو بھی خط لکھا، اور عمومی طور پر انھ

نئی دہلی ، 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ وہ عہدہ چھوڑنے کی تیاری کر رہے ہیں، وزیراعظم منموہن سنگھ نے مختلف ملکوں کے قائدین بشمول امریکی صدر براک اوباما، سابق چینی وزیراعظم وین جیاباؤ اور روسی صدر ولادیمیر پوتین کو وداعی مکتوبات تحریر کئے ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ ڈاکٹر سنگھ نے جرمن چانسلر انگیلا میرکل کو بھی خط لکھا، اور عمومی طور پر انھوں نے عالمی قائدین سے اظہار تشکر کرتے ہوئے یادیں تازہ کئے کہ کس طرح وہ ان تمام برسوں میں مل کر کام کئے ہیں۔ وین نے ڈاکٹر سنگھ کو جواب بھیجا ہے۔ اپنی ہاتھ کی تحریر والے مکتوب میں سابق چینی وزیراعظم نے ڈاکٹر سنگھ کی قائدانہ صلاحیت اور دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات استوار کرنے میں معاون ہونے پر ستائش کی ہے۔ ڈاکٹر سنگھ اور وین کے مابین اچھا تال میل رہا اور دونوں نے زائد از ایک درجن مرتبہ ملاقاتیں کئے۔ ڈاکٹر سنگھ نے اوباما اور پوتین سے بھی کئی بار چوٹی ملاقاتیں کیں۔

TOPPOPULARRECENT