Monday , April 23 2018
Home / ہندوستان / وزیراعظم کے غیرملکی دوروں کی تفصیلات کا مطالبہ

وزیراعظم کے غیرملکی دوروں کی تفصیلات کا مطالبہ

نئی دہلی ۔12 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج وزیراعظم نریندر مودی پر الزام عائد کیا کہ انھوں نے اپنے پیشروؤں کی توہین کی ہے اور آزاد ہند کے بعد اُن کے کارناموں کی اپنے بیرونی دوروں پر اہمیت کم کر کے پیش کی ہے ۔ کانگریس نے کہاکہ یہ ملک کے حق میں کوئی اچھی بات نہیں ہے ۔ کانگریس کے ترجمان اعلیٰ آنند شرما نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم مودی سرکاری مشنری کا استحصال کررہے ہیں اور یہ سب اُن کی ذاتی شبیہ کو فروغ دینے کیلئے کیا جارہاہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو اس الزام کے سلسلے میں صفائی دینی چاہئے ۔ نریندر مودی سابق حکومتوں اور وزرائے اعظم کی ملک کے باہر توہین کررہے ہیں جس کو قوم اور ہندوستانی عوام قطعی برداشت نہیں کریں گے ۔ انھوں نے ہندوستانی برادری کو روانہ کردہ مکتوب کاحوالہ دیا جس میں اُن سے مدد کی اپیل کی گئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT