Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / وزیراعظم کے ہاتھوں بہار میں ریل کے تین پراجکٹوں کا افتتاح

وزیراعظم کے ہاتھوں بہار میں ریل کے تین پراجکٹوں کا افتتاح

موتیہاری ۔ 10اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے بہار میں آج کٹیہار اور پرانی دلی کے درمیان ایک ٹرین کا افتتاح کیا ۔ مادھے پور میں ایک لوکو فیکٹری کو قوم کے نام معنون کیا اور پٹریوں کو دُہرا کرنے کے ایک پراجکٹ کے لئے سنگ بنیاد رکھا ۔ وزیراعظم مودی یہاں مہاتما گاندھی کے چمپارن ستیہ گرہ کی صد سالہ تقاریب میں سوچھ بھارت کا پیغام عام کرنے کے مقصد سے پہونچے تھے ۔انھوں نے مظفرپور میں سگاؤلی (100.6 کیلومیٹر) اور سگاؤلی ۔ والمکی نگر سکشنس (109.7 کیلومیٹر) پٹریوں کو دوہرا کرنے کے پراجکٹ کا سنگ بنیاد رکھا ۔

TOPPOPULARRECENT