Sunday , November 19 2017
Home / Top Stories / وزیراعظم ہندوستان کی صدر تنزانیہ سے بات چیت

وزیراعظم ہندوستان کی صدر تنزانیہ سے بات چیت

باہمی دلچسپی کے وسیع تر موضوعات پر صدر سے تبادلہ خیال ‘ مودی کی نقارہ بجانے میں مہارت پر تنزانیہ کے عوام حیرت زدہ

دارالسلام ۔ 10جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم ہندوستان نریندر مودی نے آج صدر تنزانیہ جان پومبے مگوفولی سے وسیع تر مسائل پر بات چیت کی جس کا مقصد براعظم افریقہ کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات میں خاص طور پر معاشی شعبہ میں اضافہ کرنا تھا ۔ وزیراعظم کا روایتی استقبال کیا گیا جب کہ وہ یہاں کے اسٹیٹ ہاؤز پہنچے ۔ وزیراعظم کی تنزانیہ میں مصروفیات کا آغاز  اسٹیٹ ہاؤز دارالسلام سے ہوا ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ وزیراعظم کل رات دیر گئے اپنے افریقہ کے چار ملکی دورہ کی پہلی منزل پر یہاں پہنچے ۔ انہوں نے صدر تنزانیہ کے ساتھ تقریباً ایک منٹ تک نقارہ بھی بجایا ۔ ہندوستان ۔ افریقہ دھن میں نئے اضافہ ‘ وزیراعظم نریندر مودی اور صدر مگوفولی جے پی نے نقارہ بجایا ۔ صدر تنزانیہ نے قبل ازیں محدود پیمانے پر وفود کی سطح کی بات چیت میں شرکت کی ۔ اس محدود بات چیت سے قبل وزیراعظم کا روایتی استقبال کیا گیا ۔ اُن کے دورہ کا مقصد تنزانیہ کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات میں اضافہ ہے ۔ ہندوستان افریقہ کا ایک قابل قدر دوست ہے ‘ اپنے دورہ سے پہلے بیان دیتے ہوئے نریندر مودی یہ دعویٰ کرچکے ہیں کہ ان کی ملاقات دیہی خواتین شمسی افریقی انجنیئروں کے گروپ ’’ سولار ماماس ‘‘ ( شمسی مائیں ) سے بھی ہوگی ۔

حکومت ہند نے اس پروگرام کی تشکیل اور اس پر عمل آوری ‘ استعمال ‘ تعمیر اور مرمت اور شمسی قندیلوں کی دیکھ بھال تاکہ افریقہ کے دیہاتوں میں شمسی توانائی کے ذریعہ روشنی کرنے کا نظام قائم کیا جاسکے ‘ کیلئے مالی امداد فراہم کررہا ہے ۔ وہ موزمبیق اور جنوبی افریقہ کا دورہ کرنے کے بعد دارالسلام پہنچے ہیں ۔ یہاں سے وہ کینیا کے دورہ پر جائیں گے ۔ ان کے افریقی دورہ کا مقصد ہائیڈرو کاربنس ‘ بحری صیانت ‘ تجارت ‘ سرمایہ کاری ‘ زراعت اور غذائی اجناس میں تعاون میں اضافہ کرنا ہے ۔تنزانیہ کی عوام وزیراعظم نریندر مودی کی نقارہ بجانے کی مہارت پر حیرت زدہ ہوگئے۔ جب انہوں نے صدر تنزانیہ جان کومبے جوزف  مگوفولی کے ساتھ روایتی نقارہ اعلان کے ساتھ بجایا ۔ دونوں قائدین نے چوبی نقارے تقریباً ایک منٹ بجائے ۔ اس سے پہلے وزیراعظم نریندر مودی کا اسٹیٹ ہاؤز میں روایتی استقبال کیا گیا ۔ 65سالہ مودی نقارہ بجاتے ہوئے اس سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے ۔ اُن کے ہمراہ صدر تنزانیہ بھی نقارہ بجارہے تھے جو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کچھ دیر کیلئے رک گئے تھے اور دوبارہ نقارہ بجانا شروع کردیا ۔ جب کہ انہوں نے دیکھا کہ وزیراعظم ہند نقارہ بجانا بند کرنے کے موڈ میں نہیں ہے ۔ نقارہ بجانے والی کی حیثیت سے مودی کی مہارت کا سب سے پہلے ستمبر 2014ء میں جاپان میں مظاہرہ ہوا تھا جب کہ انہوں نے  جاپانی نقارہ نوازوں کے ساتھ جگل بندی کی تھی ۔ اس کے بعد انہوں نے ماہر نقارہ بازوں کے ساتھ سخت مقالہ کیا ۔ انہوں نے ٹی سی ایس جاپان ٹکنالوجی اینڈ کلچرل اکیڈیمی ٹوکیو میں ایک تقریب کے دوران نقارہ بجانے کی اپنی مہارت کا ثبوت پیش کیا ۔

TOPPOPULARRECENT