Tuesday , December 19 2017
Home / دنیا / وزیراعظم یوکرین کو رکن پارلیمنٹ کی زدوکوب

وزیراعظم یوکرین کو رکن پارلیمنٹ کی زدوکوب

کیف ۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کئی ارکان پارلیمنٹ کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہوگئی جو یوکرین کے پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران دیکھی گئی۔ ایک رکن پارلیمنٹ نے وزیراعظم آر سن لی یات سین یک کو زدوکوب کیا اور انہیں شہ نشین کے نیچے ڈھکیل دیا۔ وہ حکومت کے متنازعہ ریکارڈ کا دفاع کررہے تھے۔ یات سین یک نے ہفتہ وار سوالات کے اجلاس کا اختتام کیا تھا جبکہ ایک رکن پارلیمنٹ جو صدر یوکرین پیٹرو پوروشنکوف کے گروپ کا ہے، ان کا پہنچا اور انہیں سرخ گلابوں کا ایک گلدستہ پیش کیا۔ اولیگ برنا یات سین یک کے کٹر مخالف ہیں اور انہوں نے ان کے استعفیٰ کیلئے مہم چلائی تھی۔ انہوں نے پیچھے سے ان کی کمر پکڑ لی اور انہیں مجبور کیا کہ وہ ایوان سے باہر نکل جائیں۔ وزیراعظم نے ایوان کے باہر گرفت سے آزادی حاصل کرلی جبکہ رکن پارلیمنٹ نے انہیں ڈھکیل دینے کی کوشش کی۔ کئی ارکان پارلیمنٹ دخل اندازی کیلئے لپکے چنانچہ ان میں ہاتھا پائی شروع ہوگئی اور بعدازاں وہ ایک دوسرے کو زدوکوب کرتے ہوئے دیکھے گئے۔
خلائی اسٹیشن سے تین خلاء باز کرہ ارض پر واپس
ماسکو ۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ناسا نے آج کہا کہ تین خلاء باز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے محفوظ طور پر قازقستان واپس پہنچ گئے۔ ان میں ایک امریکی، دوسرا روسی اور تیسرا جاپانی ہے۔ منگل کے دن مزید تین خلاء باز بین الاقوامی اسٹیشن سے کرہ ارض پر واپس آئیں گے۔ یہ تمام چھ خلاء باز خلائی اسٹیشن پر گذشتہ ایک سال سے مقیم تھے۔

TOPPOPULARRECENT