Friday , November 24 2017
Home / پاکستان / وزیراعلیٰ سندھ کے مغویہ بیٹے کی اطلاع پر ایک کروڑ روپئے کا انعام

وزیراعلیٰ سندھ کے مغویہ بیٹے کی اطلاع پر ایک کروڑ روپئے کا انعام

کراچی ۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی سندھ حکومت نے چیف جسٹس آف سندھ ہائیکورٹ کے مغویہ بیٹے سے متعلق اہم معلومات فراہم کرنے والے کیلئے ایک کروڑ روپئے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ جنوبی صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے پولیس، نیم فوجی رینجرس اور اعلیٰ سطحی سرکاری عہدیداروں کے ساتھ طلب کئے گئے ایک اجلاس میں ان سے تبادلہ خیال کرنے کے بعد انعام کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے سے متعلق اہم معلومات فراہم کرنے والے کیلئے جو ان کے بیٹے اویس (سجاد) شاہ کی رہائی میں معاون ثابت ہو، ایک کروڑ روپئے کے انعام کا اعلان کررہے ہیں۔ توقع ہیکہ اس اعلان کے بعد ان کے مغویہ بیٹے کی تلاش میں شدت پیدا ہوگی اور اغواء کاروں کو گرفتار کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT