Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / وزیرخارجہ افغانستان صلاح الدین ربانی کی آمد

وزیرخارجہ افغانستان صلاح الدین ربانی کی آمد

نئی دہلی ۔ 10ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی سہ روزہ دورہ پر آج نئی دہلی پہنچے ۔ وہ وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے اور ہند۔افغان اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کونسل اجلاس کی وزیر اُمور خارجہ سشما سوراج کے ہمراہ صدارت کریں گے ۔ کل کونسل اجلاس کے دوران دونوں ممالک کلیدی ‘ باہمی اور علاقائی مسائل بشمول جنگ زدہ ملک میں سیکورٹی کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں ہندوستان کی مدد پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ اس دورہ سے قبل افغانستان کی میڈیا نے یہ توقع ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک کے باہمی روابط مزید مستحکم ہوں گے اور جنگ سے متاثرہ افغانستان کی تعمیرنو کیلئے ہندوستان کی زیادہ سے زیادہ مدد کی بھی توقع ظاہر کی گئی ۔ ہندوستان نے پہلے ہی 2بلین ڈالر کی رقم خرچ کی ہے اور سڑکوں کی تعمیر کے علاوہ ہاسپٹلس کے قیام میں مدد کررہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT