Thursday , January 18 2018
Home / دنیا / وزیرخارجہ امریکہ جان کیری کا دورہ صومالیہ

وزیرخارجہ امریکہ جان کیری کا دورہ صومالیہ

موگادیشو ۔ 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیرخارجہ امریکہ جان کیری نے آج اچانک صومالیہ کا دورہ کیا تاکہ القاعدہ سے الحاق رکھنے والے عسکریت پسندوں کو شکست دینے کی کوشش میں مصروف حکومت صومالیہ کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا جاسکے۔ امریکہ کے کسی وزیرخارجہ کا یہ اولین دورہ صومالیہ ہے۔ جیسے ہی جان کیری موگادیشو ایرپورٹ پر پہنچے، صدر اور وزیراعظم صوما

موگادیشو ۔ 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیرخارجہ امریکہ جان کیری نے آج اچانک صومالیہ کا دورہ کیا تاکہ القاعدہ سے الحاق رکھنے والے عسکریت پسندوں کو شکست دینے کی کوشش میں مصروف حکومت صومالیہ کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا جاسکے۔ امریکہ کے کسی وزیرخارجہ کا یہ اولین دورہ صومالیہ ہے۔ جیسے ہی جان کیری موگادیشو ایرپورٹ پر پہنچے، صدر اور وزیراعظم صومالیہ نے ٹارمک پر ہی ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد فوری پہلے سے مقررہ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جن میں علاقائی قائدین اور شہری سوسائٹی کے گروپس شامل تھے۔ جان کیری نے کہا کہ انہیں صومالیہ کا دورہ کرکے بیحد خوشی ہوئی۔ صدر حسن شیخ محمود نے کہا کہ یہ ایک عظیم لمحہ ہے اور وہ وزیرخارجہ امریکہ کے اس دورہ پر ان کے مشکور ہیں۔ دورہ کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ حکومت صومالیہ کو جان کیری کے دورہ کی صرف ایک دن قبل اطلاع دی گئی تھی۔ ملک کے غیرمحفوظ اور غیرمستحکم ہونے کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہیکہ کوئی بھی ایرپورٹ سے باہر نہیں نکلا۔

جان کیری نے صدر صومالیہ سے کہا کہ اپنے آئندہ دورہ کے موقع پر انہیں امید ہیکہ وہ شہر کا بھی دورہ کرسکیں گے۔ فی الحال صورتحال مختلف ہے۔ بات چیت میں سرفہرست الشباب کے خلاف جنگ موضوع گفتگو تھی۔ افریکی افواج اور امریکی ڈرون حملوں نے اس تنظیم کی قیادت کی حالیہ برسوں میں کمر توڑ دی ہے اور انتہاء پسند اپنے قبضہ میں سابق کی بنسبت بہت کم علاقہ رکھنے میں کامیاب ہیں۔ اپنے نقصانات کی پابجائی کیلئے انہیں رقومات بھی حاصل نہیں ہورہی ہیں۔ الشباب منتشر ہورہی ہے۔ عسکریت پسند زیادہ خطرناک ہوگئے ہیں اور اپنی سرگرمیوں کو کینیا اور دیگر پڑوسی ممالک تک توسیع دے رہے ہیں جس کا ثبوت کینیا میں گذشتہ ماہ گریسا کالج میں قتل عام سے ہوتا ہے۔ کیری کے دورہ سے یہ اشارہ ملتا ہیکہ امریکہ صومالیہ کی بھرپور تائید کرتا ہے تاکہ یہ ملک ایک پرامن جمہوریہ بن سکے۔ صومالیہ کے استحکام پر بھی وزیرخارجہ امریکہ نے صدر صومالیہ سے تبادلہ خیال کیا۔

TOPPOPULARRECENT