Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / وزیرخارجہ روس کی صدر امریکہ اور وزیرخارجہ امریکہ سے واشنگٹن میں ملاقاتیں

وزیرخارجہ روس کی صدر امریکہ اور وزیرخارجہ امریکہ سے واشنگٹن میں ملاقاتیں

واشنگٹن ۔ 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیرخارجہ روس سرجی لاؤروف نے امریکہ کا دورہ کیا اور صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ اور وزیرخارجہ امریکہ ریکس ٹلرسن سے ملاقات کرکے کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے وزیرخارجہ روس سے کہا کہ روس کو امریکہ کے ساتھ اشتراک کے ذریعہ شامی تنازعہ کی یکسوئی کیلئے کام کرنا چاہئے اور صدر شام بشارالاسد کو قابو میں رکھنا چاہئے۔ ایران اور اس کی نیابتی جنگ فوری روک دی جانی چاہئے۔ لاؤروف نے سابق وزیرخارجہ امریکہ ہنری کسنجر سے بھی ملاقات کی۔ 20 جنوری کو صدر امریکہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سرجی لاؤروف روس کے اولین اعلیٰ سطحی قائد ہیں جنہوں نے صدر امریکہ سے ملاقات کی ہے۔ بعدازاں پریس کانفرنس میں لاؤروف نے کہا کہ ٹرمپ اور صدر روس ولادیمیر پوٹن امکان ہیکہ جولائی میں G20 چوٹی کانفرنس کے دوران علحدہ طور پر ملاقات کریں گے۔ انہوں نے صدر کے ساتھ مشرق وسطیٰ کے تنازعہ کی یکسوئی کیلئے وسیع تر تعاون کا بھی تذکرہ کیا۔

 

وزیر اعظم کا دو روزہ دورہ سری لنکا
نئی دہلی۔/10مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی کل دو روزہ دورہ سری لنکا کیلئے روانہ ہوں گے تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید گہرائی پیدا کی جاسکے جہاں چین اپنے اثر و رسوخ میں اضافہ کرنے کوشاں ہے۔مودی سب سے بڑے بدھسٹ تہوار’’ یوم ویساک ‘‘ میں مہمان خصوصی ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT