Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کا دورۂ امریکہ

وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کا دورۂ امریکہ

نئی دہلی، 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ اتوار 17 جولائی کو امریکہ کے دورہ پر روانہ ہوں گے اور ان کے ایجنڈہ میں مخالف دہشت گردی تعلقات میں اضافہ، خفیہ معلومات کا تبادلہ اور دونوں ممالک کے شہریوں کا بہ آسانی سفر سرفہرست رہے گا۔ راجناتھ سنگھ واشنگٹن میں ہند ۔ امریکہ ہوم لینڈ سکیورٹی مذاکرات میں ہندوستانی وفد کی قیادت کریں گے جبکہ امریکی ٹیم کی قیادت سکریٹری آف ہوم لینڈ جے چارلس جانس کریں گے۔ اس اجلاس میں دیگر مسائل جیسے سائبر سکیورٹی، اہم تنصیبات کا تحفظ، غیر قانونی رقمی لین دین کی روک تھام، میگا سٹی پولیسنگ اور سائنس و ٹکنالوجی موضوع زیربحث رہیں گے۔ علاوہ ازیں امریکہ میں ہندوستانی شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات پر غور و خوض کیا جائے گا، جبکہ گلوبل انٹری معاہدہ کے تحت سابق صدور، سابق وزرائے اعظم، سابق مرکزی وزراء، فلمی اداکاروں، صنعتکاروں کو امریکہ میں داخلے پر جامہ تلاشی سے استثنیٰ دیناہے کیوں کہ اکثر و بیشتر یہ شکایت ملتی رہی ہے کہ امریکی طیرانگاہوں پر ہندوستان کی ممتاز شخصیتوں سے تلاش کی آڑ میں بدسلوکی کی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT