Friday , September 21 2018
Home / دنیا / وزیرستان: طالبان کمانڈر سمیت 30 دہشت گرد ہلاک

وزیرستان: طالبان کمانڈر سمیت 30 دہشت گرد ہلاک

پشاور ، 22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں جٹ طیاروں کی بمباری سے طالبان کمانڈر داؤد مٹہ سمیت 30 دہشتگرد ہلاک جبکہ 4 ٹھکانے بھی تباہ کر دئیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکورٹی فورسز نے کل شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے مداخیل میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جٹ طیاروں سے ان کے ٹھکانوں پر ب

پشاور ، 22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں جٹ طیاروں کی بمباری سے طالبان کمانڈر داؤد مٹہ سمیت 30 دہشتگرد ہلاک جبکہ 4 ٹھکانے بھی تباہ کر دئیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکورٹی فورسز نے کل شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے مداخیل میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جٹ طیاروں سے ان کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 30 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں کمانڈر داؤد مٹہ بھی شامل ہے جبکہ بمباری سے دہشت گردوں کے 4 ٹھکانے بھی تباہ کر دئیے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT