Saturday , December 16 2017
Home / پاکستان / وزیرستان میں دھماکہ، چھ سکیورٹی اہلکار زخمی

وزیرستان میں دھماکہ، چھ سکیورٹی اہلکار زخمی

اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان ایجنسی میں سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے میں سکیورٹی فورسز کے چھ اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ واقعہ جنوبی وزیرستان کے ایجنسی ہیڈ کوارٹر وانا میں بائی پاس روڈ پر آج صبح سات بجے پیش آیا۔ ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے سڑک کے کنارے دیسی ساختہ بم نصب کیا تھا۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب سیکیورٹی فورسز کے اہلکار وہاں سے گزر رہے تھے۔ حملے میں چھ اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ اس واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی شروع کر دی ہے۔ وانا بازار بند کر دیا گیا ہے اور علاقے میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔ جنوبی وزیرستان میں کچھ دنوں سے شدت پسندوں کی کارروائیوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ چند روز پہلے جنوبی وزیرستان کی سرحد میں واقع علاقے شوال میں شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا تھا جس میں دو اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ اس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی تھی جس میں 14 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT