Thursday , June 21 2018
Home / Top Stories / وزیرستان میں فضائی حملے : 13 عسکریت پسند ہلاک

وزیرستان میں فضائی حملے : 13 عسکریت پسند ہلاک

اسلام آباد 12 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے شمالی وزیرستان قبائلی علاقہ میں فوجی کارروائیوں کے دوران کئے گئے فضائی حمہوں میں کم از کم 13 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ فوج نے یہ بات بتائی ۔ فوجی ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوا نے کہا کہ یہ حملے اس وقت کئے گئے جبکہ میر علی ٹاؤن میں روپوش عسکریت پسندوں کی جانب سے سکیوریٹی فورسیس کے چی

اسلام آباد 12 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے شمالی وزیرستان قبائلی علاقہ میں فوجی کارروائیوں کے دوران کئے گئے فضائی حمہوں میں کم از کم 13 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ فوج نے یہ بات بتائی ۔ فوجی ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوا نے کہا کہ یہ حملے اس وقت کئے گئے جبکہ میر علی ٹاؤن میں روپوش عسکریت پسندوں کی جانب سے سکیوریٹی فورسیس کے چیک پوسٹس پر راکٹس داغے گئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ صبح کی اولین ساعتوں میں شروع کئے گئے فضائی حملوں میں کم از کم 13 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں اور ان کے سات ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود ضبط بھی تباہ کردیا گیا ۔ باجوا نے کہا کہ افواج کی جانب سے تعاقب کے بعد دو خود کش بمباروں نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سے تین عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا گیا جن میں ایک ازبیک بھی شامل ہے ۔ علیحدہ واقعہ میں ڈیگان میں دھماکو مادوں سے لدی دو گاڑیوں کو فضائی کارروائی کے ذریعہ تباہ کردیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ میران شاہ اور میران شاہ ۔ دتا خیل روڈ کے علاقہ کو عسکریت پسندوں سے پاک کرنے کی پاکستانی فوج کی یہ کارروائی جاری رہے گی ۔

TOPPOPULARRECENT