Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / !وزیرصحت تلنگانہ لکشماریڈی منا بھائی آر ایم پی ڈاکٹر

!وزیرصحت تلنگانہ لکشماریڈی منا بھائی آر ایم پی ڈاکٹر

کانگریس قائد و رکن اسمبلی ریونت ریڈی کا ریمارک

حیدرآباد ۔ 6 جنوری (سیاست نیوز) کانگریس کے قائد و رکن اسمبلی ریونت ریڈی نے وزیرصحت لکشماریڈی کو منا بھائی آر ایم پی ڈاکٹر قراردیا اور وزیر پر ہرانتخابی حلف نامے میں علحدہ علحدہ وضاحت کرنے کا الزام عائد کیا۔ آج گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ عوامی مسائل پر کانگریس پارٹی اپوزیشن کا تعمیری رول ادا کررہی ہے، جس سے حکمراں ٹی آر ایس بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی۔ عوامی مسائل پر وضاحت کرنے کے بجائے کانگریس قائدین پر شخصی تنقیدیں کی جارہی ہیں۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ وزیرصحت کے خلاف انہوں نے منا بھائی کی ڈگری کا جو بھی ریمارک کیا پر آج بھی برقرار ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں کرناٹک ایجوکیشنل سوسائٹی کے پرنسپل سمپت راؤ کی حیدرآباد میں منعقدہ پریس کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے مزید کئی شکوک پیدا ہوئے ہیں کیونکہ لکشماریڈی نے 2004ء کے انتخابی حلف نامہ میں یہ بتایا تھا کہ انہوں نے 1988ء میں گلبرگہ کی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی ہے جبکہ سنٹرل کونسل آف ہومیوپیتھی نے اس کالج کو 1990ء میں منظوری دی ہے۔ 2014ء کے انتخابی منشور میں لکشماریڈی نے 1987ء کرناٹک کی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے کا اندراج کیا ہے۔ یونیورسٹی سے منظوری سے قبل لکشماریڈی نے ڈگری کیسے حاصل کی ہے۔ اسمبلی حلقہ جڑچرلہ کے اوانچا میں طبی خدمات فراہم کرنے کا دعویٰ کرنے والے لکشماریڈی کیا تلنگانہ بورڈ آف ہومیو میں اپنی ڈگری کا رجسٹریشن کرایا ہے۔ وزیرصحت نے اپنے دونوں انتخابی حلفناموں میںدونوں کالجس اور سال کا علحدہ علحدہ اندراج کردیا ہے۔ وزیرصحت عوام اور الیکشن کمیشن دونوں کو گمراہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT