Thursday , June 21 2018
Home / دنیا / وزیرمالیات ارون جیٹلی کی دو روزہ دورہ پر لندن آمد

وزیرمالیات ارون جیٹلی کی دو روزہ دورہ پر لندن آمد

لندن ۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیرمالیات ارون جیٹلی آج اپنے پہلے سرکاری دورہ پر یہاں پہنچے جہاں انہوں نے اپنے دو روزہ دورہ کا آغاز یو کے چانسلر جارج اوسبورن کے ساتھ ان کے دفتر میں ناشتہ کے دوران ایک ملاقات کے ذریعہ کیا۔ دونوں قائدین مختلف مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے ہند ۔ برطانیہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے خواہا ںہیں جس میں ہندوستا

لندن ۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیرمالیات ارون جیٹلی آج اپنے پہلے سرکاری دورہ پر یہاں پہنچے جہاں انہوں نے اپنے دو روزہ دورہ کا آغاز یو کے چانسلر جارج اوسبورن کے ساتھ ان کے دفتر میں ناشتہ کے دوران ایک ملاقات کے ذریعہ کیا۔ دونوں قائدین مختلف مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے ہند ۔ برطانیہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے خواہا ںہیں جس میں ہندوستان میں نریندر مودی قیادت والی حکومت کی وہ تشویش بھی شامل ہے جس کی یکسوئی کی خواہش کی گئی ہے جس کے تحت یو کے کی کیرن انرجی کا متنازعہ ٹیکس بھی شامل ہے۔ مسٹر اوسبورن کے ساتھ ملاقات کے بعد معتمد خزانہ اور وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے ہندوستانی ڈائسپوراچمپیئن پریتی پٹیل سے ملاقات بھی شامل ہے جبکہ ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کل کی جائے گی جو پارلیمنٹ اسکوائر میں مہاتما گاندھی کے ایک مجسمہ کی نقاب کشائی تقریب سے قبل متوقع ہے۔ اس موقع پر جیٹلی نے کہا کہ یہ ان کیلئے انتہائی اعزام کی بات ہے کہ انہوں نے ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کی نقاب کشائی تقریب میں شرکت کی دعوت کو قبول کیا ہے۔ ارون جیٹلی لندن اسٹاک ایکسچینج میں کلیدی انسٹی ٹیوشنل سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے جہاں وہ یونین بینک آف انڈیا کی ایک نئی شاخ کا بھی افتتاح کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT