Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / وزیر آئی ٹی اور ایک رکن پارلیمنٹ لفٹ میں پھنس گئے

وزیر آئی ٹی اور ایک رکن پارلیمنٹ لفٹ میں پھنس گئے

حیدرآباد ۔ 7 اکٹوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و پنچایت راج مسٹر کے ٹی راما راؤ اور رکن پارلیمنٹ پدا پلی بالکا سمنآج شام بیگم پیٹ میں واقع ورون موٹرس کی لفٹ میں 5 منٹ کیلئے پھنس گئے تھے۔ مسٹر کے ٹی آر آج شام بیگم پیٹ ورون موٹرس شوروم میں ماروتی سوزوکی CIAZ کا رسمی آغاز کی تقریب میں گئے ہوئے تھے اور پروگرام کے اختتا

حیدرآباد ۔ 7 اکٹوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و پنچایت راج مسٹر کے ٹی راما راؤ اور رکن پارلیمنٹ پدا پلی بالکا سمنآج شام بیگم پیٹ میں واقع ورون موٹرس کی لفٹ میں 5 منٹ کیلئے پھنس گئے تھے۔ مسٹر کے ٹی آر آج شام بیگم پیٹ ورون موٹرس شوروم میں ماروتی سوزوکی CIAZ کا رسمی آغاز کی تقریب میں گئے ہوئے تھے اور پروگرام کے اختتام پر لفٹ سے تیسری منزل سے نیچے اتر رہے تھے کہ اچانک تکنیکی خرابی کے باعث لفٹ رک گئی۔ اس واقعہ کے بعد وزیر کا سیکوریٹی عملہ اور ورون موٹرس کا انتظامیہ تشویش کا شکار ہوگیا اور فوری لفٹ میکانک کو طلب کرتے ہوئے لفٹ کی مرمت کی گئی۔ ریاستی وزیر لفٹ میں تقریباً 5 منٹ کیلئے پھنسے رہے اور لفٹ کی مرمت کے بعد باہر نکل کر سیڑھیوں سے اتر گئے۔

TOPPOPULARRECENT