Tuesday , July 17 2018
Home / شہر کی خبریں / وزیر آئی ٹی تلنگانہ کے ٹی آر کا دورہ جنوبی کوریا

وزیر آئی ٹی تلنگانہ کے ٹی آر کا دورہ جنوبی کوریا

تجارتی اداروں کے سربراہوں سے ملاقات ، ریاست میں سرمایہ کاری کی دعوت
حیدرآباد۔15 ۔ جنوری (سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ اپنے بیرونی دورہ کے پہلے مرحلہ میں جنوبی کوریا پہنچے، جہاں انہوں نے مختلف تجارتی اداروں کے سربراہوں سے ملاقات کی۔ تلنگانہ میں سرمایہ کاری کی دعوت دینے کے لئے کے ٹی آر بیرونی دورہ پر ہیں۔ انہوں نے جنوبی کوریا میں مشہور ہونڈیائی کارپوریشن کے نائب صدر نام گینہا سے ملاقات کی اور تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے امکانات سے واقف کرایا ۔ تلنگانہ میں صنعتوں کے قیام کیلئے عاجلانہ منظوری کے نظام ٹی پاس اور ای پاس طریقہ کار اور حکومت کی جانب سے دی جانے والی مختلف مراعات کی تفصیلات بیان کی ۔ کے ٹی آر کے ہمراہ حکومت کے مشیر جی ویویک اور پرنسپل سکریٹری انڈسٹریز جیش رنجن موجود تھے۔ کے ٹی آر 27 جنوری تک بیرونی دورہ پر رہیں گے اور 14 روزہ اس دورہ میں جنوبی کوریا ، جاپان اور سوئٹزرلینڈ میں تجارتی اداروں کے ذمہ داروں سے ملاقات کریں گے۔ گلوبل اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ دیگر بین الاقوامی کانفرنسوں میں کے ٹی آر کی شرکت متوقع ہے۔ بین الاقوامی کمپنیوں کو تلنگانہ میں سرمایہ کاری کیلئے مدعو کرنا اس دورہ کا اہم مقصد ہے۔ 22 جنوری تک وہ جنوبی کوریا اور جاپان کے دورہ پر رہیں گے۔ ٹیکسٹائیلس، الیکٹرانکس اور فارمر کے شعبوں میں بیرونی کمپنیاں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں۔ 23 تا 26 جنوری سوئٹزرلینڈ کے ڈاؤس میں گلوبل اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے بعد کے ٹی آر 27 جنوری کو حیدرآباد واپس ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT