Monday , August 20 2018
Home / Top Stories / وزیر آئی ٹی کے ٹی آر 3 ممالک کے 10 روزہ دورہ پر روانہ

وزیر آئی ٹی کے ٹی آر 3 ممالک کے 10 روزہ دورہ پر روانہ

ڈاؤس اقتصادی فورم کی کانفرنس میں شرکت اور تلنگانہ میں سرمایہ کاری کی ترغیب متوقع
حیدرآباد۔ 14 جنوری (این ایس ایس) وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ٹی راما راؤ آج آئی ٹی سیکریٹری جئیش رنجن کے ساتھ بیرونی ملکوں کے دورہ پر روانہ ہوئے جہاں وہ تلنگانہ کے لئے سرمایہ کاری پر اپنی کوششیں مرکوز کریں گے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کے ٹی راما راؤ 10 روزہ دورہ پر سوئٹزرلینڈ، جاپان اور جنوبی کوریا کے دورہ پر رو انہ ہوئے ہیں۔ ڈاؤس میں منعقد شدنی عالمی اقتصادی فورم کی کانفرنس کے علاوہ دیگر کئی بین الاقوامی کانفرنسوں میں شرکت کریں گے۔ مختلف ہمہ قومی کارپوریٹ اداروں کے سربراہان سے ملاقاتوں کے ذریعہ آئی ٹی بزنس اور صنعتی پارکس پر سرمایہ کاری کے حصول کی کوشش کریں گے۔ وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام کے مطابق 15 تا 22 جنوری جنوبی کوریا اور جاپان کا دورہ کریں گے جہاں صنعت کاروں سے ان کی ملاقات ہوئی۔ وہ بالخصوص تلنگانہ میں الیکٹرانکس دوا سازی شعبوں کے علاوہ ٹیکسٹائل صنعت میں سرمایہ کاری کے مواقع اور امکانات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ بعدازاں سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈاؤس میں 23 تا 25 جنوری منعقد شدنی عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں بھی کے ٹی آر شرکت کرتے ہوئے تمام اہم شعبوں میں تلنگانہ کی تیز رفتار ترقی کی ایک فعال و متحرک تصویر پیش کرتے ہوئے بیرونی ممالک کو اس ریاست میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیں گے۔

TOPPOPULARRECENT