Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راؤ آج آئی ٹی پارک کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راؤ آج آئی ٹی پارک کا سنگ بنیاد رکھیں گے

حیدرآباد 14جون (یواین آئی )تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راو ضلع کھمم میں 15جون کو آئی ٹی پارک کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔انفارمیشن ٹکنالوجی کی ترقی اور اس کی ریاست کے مختلف اضلاع میں توسیع کا ریاستی حکومت منصوبہ رکھتی ہے ۔حکومت نے مختلف اضلاع میں ایسے ہی آئی ٹی پارکس کے قیام کا فیصلہ کیا ہے ۔کھمم کے بعد نظام آباد ، جڑچرلہ ،منچریال میں یہ آئی ٹی پارکس قائم کئے جائیں گے ۔آئندہ سال جون تک اس کی دیگر اضلاع تک توسیع عمل میں لائی جائے گی۔حیدرآباد میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کا بھی حکومت ارادہ رکھتی ہے ۔ساتھ ہی کریم نگر ، ورنگل اور حضور نگر میں ادارے قائم کرنے کا منصوبہ ہے ۔کھمم کے آئی ٹی پارک کے قیام کے لئے تمام انتظاما ت مکمل کرلئے گئے ہیں جہاں مختلف کمپنیوں کے لئے 1.21ایکڑ اراضی فراہم کی گئی ہے ۔ یہ پارک 25کروڑ روپئے کے صرفہ سے تعمیر کیا جائے گا جہاں آئی ٹی کی 25کمپنیاں ہوں گی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT