Tuesday , February 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ کا کل دورہ ظہیرآباد

وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ کا کل دورہ ظہیرآباد

ظہیرآباد /16 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ 18 نومبر کو حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کا ایک روزہ طوفانی دورہ کریں گے ۔ وہ صبح 8.30 بجے حیدرآباد سے روانہ ہوں گے اور کوہیر منڈل کے موضع وینکٹاپور میں 10 بجے دن اور موضع سجاپور میں 10.30 بجے دن پہونچ کر 33/11/KVA سب اسٹیشنوں کا رسم افتتاح انجام دیں گے ۔ بعد ازاں وہ 11 بجے دن ظہیرآباد منڈل کے موضع برڈی پاڑ پہونچ کر بیدر براہ بڑدی پاڑ جانے والی پی ڈبلیو ڈی روڈ پر پل کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ جھرہ سنگم منڈل کے موضع ککڑوارہ پہونچ کر مارکٹنگ گودام کا افتتاح کریں گے ۔ بعد ازاں 12.30 بجے دن ایشین گارڈن فنکشن ہال ظہیرآباد پہونچ کر شادی مبارک و کلیان لکشمی اسکیمات کے مستحقین میں چیکس تقسیم کرنے کے بعد 1.30 بجے دن ظہیرآباد سے پٹن چیرو کیلئے روانہ ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT