Thursday , January 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / وزیر اعظم بننے نریندر مودی کا خواب ادھورا رہ جائے گا

وزیر اعظم بننے نریندر مودی کا خواب ادھورا رہ جائے گا

سنگاریڈی23 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) امیدوار کانگریس حلقہ پارلیمنٹ ظہیرآباد مسٹر سریش شنکر او رایم اے رشید سابق رکن ضلع پریشد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی حلقہ ظہیرآباد کے 7 اسمبلی حلقہ جات میں انتخآبی مہم زور و شور سے جاری ہے اور انتخابی مہم کے دوران عوام سے راست ملاقات کرتے ہوئے کانگریس دور حکومت میں انجام

سنگاریڈی23 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) امیدوار کانگریس حلقہ پارلیمنٹ ظہیرآباد مسٹر سریش شنکر او رایم اے رشید سابق رکن ضلع پریشد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی حلقہ ظہیرآباد کے 7 اسمبلی حلقہ جات میں انتخآبی مہم زور و شور سے جاری ہے اور انتخابی مہم کے دوران عوام سے راست ملاقات کرتے ہوئے کانگریس دور حکومت میں انجام دئے گئے فلاح و بہبود اور ترقیاتی کاموں کے تفصیلات بتاتے ہوئے کانگریس کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فرقہ پرست بی جے پی کو برسر اقتدار آنے سے روکنے کیلئے کانگریس کوشاں ہے بی جے پی اور تلگودیشم اتحاد پر شدید تنقید کرتے یہوئے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو سربراہ تلگودیشم نے بی جے پی سے اتحاد کرکے پھر ایک مرتبہ اپنے وعدے سے مکرتے ہوئے بتادیا ہے کہ فرقہ پرست طاقتوں کو برسر اقتدار لانے کیلئے اور اپنے مفادات کیلئے وہ کچھ بھی کرسکتے ہیں ۔ علاقہ تلنگانہ میں تلگودیشم پارٹی کا صفایا ہوچکا ہے اور بی جے پی کو بھی حکومت سازی کیلئے درکار عددی طاقت حاصل نہیں ہوگی ۔ نریندر مودی کا وزیر اعظم بننے کا خواب ادھورا ہی رہ جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک سیکولر پارٹی ہے جو سماج کے تمام طبقات کی یکساں ترقی پر اپنی توجہ مرکزو کرتے ہوئے آپی ہے ۔ کانگریس پارٹی آزادی کی لڑائی لڑنے والی پارٹی ہے ملک کی ترقی میں کانگریس کا رول انتہائی اہم رہا ہے ۔ آنجہانی اندرا گاندھی ، راجیو گاندھی نے ملک کی خاطر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کردی ہیں جبکہ صدر کل ہند کانگریس سونیا گاندھی نے علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے وعدہ کو پورا کیا ہے ۔ کانگریس انتخابات میں جو بھی وعدے کرتے ہے اس کو پورا کرتی ہے ۔ سریش شیٹکر امیدوار کانگریس حلقہ پارلیمان ظہیرآباد نے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی عوام کو گمراہ کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے کے سی آر خود اپنے وعدوں سے مکر رہے ہیں ۔ پارلیمانی حلقہ ظہیرآباد میں نیشنل ہائی وے اتھاریٹی کی جانب سے قومی شاہراہوں کی تعمیر ، ریلوے بجٹ میں نئی ریلوے لائین کی تنصیب ، حیدرآباد تا ظہیرآباد اور دیگر مقامات کیلئے نئی ٹرینیں ، نارائن کھیڑ تا حیدرآباد آمد و رفت کیلئے آر ٹی سی بسوں کی سہولت ، پینے کے پانی کی سربراہی ، آبپاشی کاموں کی انجام دہی ، چیک ڈیمس کی تعمیر ، اسکولس و کالجس کی منظور کروانے کا تیقن دیا ۔

TOPPOPULARRECENT