Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / وزیر اعظم دفتر تک مارچ پر یوتھ کانگریس کارکنان گرفتار

وزیر اعظم دفتر تک مارچ پر یوتھ کانگریس کارکنان گرفتار

نئی دہلی۔/4نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک رتبہ ایک وظیفہ کے مطالبہ پر حکومت کو دباؤ میں رکھنے کیلئے آج یوتھ کانگریس کارکنوں نے وزیر اعظم کے دفتر تک مارچ ( جلوس ) نکالنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں روک دیا۔ انڈین یوتھ کانگریس نے ایک رتبہ۔ ایک وظیفہ (اوآر او پی ) اسکیم پر عدم عمل آوری کے خلاف ریسینا روڈ آفس سے دفتر وزیر اعظم تک مارچ کا منصوبہ بنایا تھا لیکن صدر تنظیم امریندر سنگھ راجہ برار کی زیر قیادت مارچ شروع ہوتے ہی پولیس نے کارکنوں کو روک لیا۔ ورکرس نے بیریکیڈس پر چڑھنے کی کوشش کی پولیس نے پانی کی بوچھاڑ استعمال کرکے انہیں منتشر کردیا۔ بعد ازاں برار اور 50کارکنوں کو گرفتار کرکے پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔
دہلی والوں کو فضائی آلودگی سے تھوڑی راحت
نئی دہلی، 4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی والوں کو پچھلے پانچ روز سے جاری آلودگی سے پیدا ہونے والی دھند سے آج صبح تھوڑی راحت ملی لیکن ہوا کا معیار بدستور بدتر ہے ۔گہرے دھوئیں اور دھند کی وجہ سے پچھلے کئی دنوں سے صبح حد نظر گھٹ کر 100 میٹر تک رہ گئی تھی جو اب بڑھ کر ایک ہزاور میٹر تک ہوگئی ہے ۔موسمیات نے بتایا ہے کہ آج کا کم از کم درجہ حرارت 5ء14 ریکارڈ کیا گیا جو کل کے درجہ حرارت کے برابر ہی ہے ۔ آج دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری رہنے کا اندازہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT