Saturday , December 16 2017
Home / سیاسیات / وزیر اعظم راہول فوبیا کا شکار : کانگریس کا طنز

وزیر اعظم راہول فوبیا کا شکار : کانگریس کا طنز

نئی دہلی ۔ 4 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ راہول فوبیا کا شکار ہوگئے ہیں اور انہوں نے پارلیمنٹ میں صدارتی خطبہ پر اپنی تقریر میں سیاسی تقریر کرتے ہوئے جمہوریت کا مذاق اڑایا ہے ۔ پارٹی نے کہا کہ ماضی میں ایسا کبھی نہیں ہوا تھا ۔ کانگریس کے ترجمان ابھیشیک مانو سنگھوی نے کہا کہ وزیر اعظم کی تقریر میں کوئی مواد نہیں تھا کیونکہ انہوں نے ملک کے عوام کے ذہنوں میں جو سوال پیدا ہو رہے ہیں اور کانگریس پارٹی یا راہول گاندھی نے جو سوالات کئے ہیں ان کا جواب دینے کا موقع گنوا دیا ہے ۔ مسٹر سنگھوی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی ایسا لگتا ہے کہ راہول فوبیا کا شکار ہیں۔ یہ ایک شدید بیماری ہے اور اب یہ ایک وبائی مرض کی حیثیت اختیار کرگئی ہے جہاں تک بی جے پی اور وزیر اعظم کا سوال ہے ۔ یہ وزیر اعظم کی عادت بن گئی ہے اور انہوں نے جمہوریت کا مذاق اڑا یا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT