Wednesday , December 12 2018

وزیر اعظم عراق کا روس پر دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے زور

ماسکو 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام)وزیر اعظم عراق حیدر العبادی نے آج روسی قیادت پر زور دیا کہ وہ دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کرے اور روس نے عہد کیا کہ وہ ہتھیار سربراہ کرے گا ۔ حیدر العبادی نے جو روس کے دورہ پر ہیں صدر روس ولادیریمیر پوٹن اور وزیر اعظم دیمتری میڈ ڈیڈیف کو خبردار کیا کہ دہشت گردی پھیل رہی ہے ۔دولت اسلامیہ کے جنگج

ماسکو 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام)وزیر اعظم عراق حیدر العبادی نے آج روسی قیادت پر زور دیا کہ وہ دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کرے اور روس نے عہد کیا کہ وہ ہتھیار سربراہ کرے گا ۔ حیدر العبادی نے جو روس کے دورہ پر ہیں صدر روس ولادیریمیر پوٹن اور وزیر اعظم دیمتری میڈ ڈیڈیف کو خبردار کیا کہ دہشت گردی پھیل رہی ہے ۔دولت اسلامیہ کے جنگجو عراقی شہر رمضی پر قبضہ کرچکے ہیں جو دفاعی اہمیت کا شہر ہے ‘ یہ حکومت کیلئے ایک سخت ضرب ہے ۔ حکومت نے کہا کہ دونوں ممالک کے وسیع ایجنڈے بشمول دفاعی تعاون ہیں تاہم انہوں نے واضح طور پر سودوں کی تفصیل ظاہر نہیں کی ۔ ان سودوں کا اجلاسوں کے دوران اعلان کیا گیا ۔ علحدہ طور پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ روس سرجی لاو روف نے عہد کیا کہ روس بھر پور تائید کرے گا اور کہا کہ عراق کو ہتھیاروں کی سربراہی کیلئے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ اعظم ترین حد تک تمام مطالبات کی تکمیل کرے تا کہ حکومت عراق کی دفاعی صلاحیت دولت اسلامیہ کے خلاف اعظم ترین حد تک پہنچ جائے اور عراق کی سرزمین کا تحفظ یقینی بن جائے ۔ وزیر اعظم عراق ایک سفارتی مہم پر ہے جس کا مقصد دولت اسلامیہ سے مقابلے کیلئے دنیا بھر سے تائید حاصل کرنا ہے ۔ وہ گذشتہ ماہ امریکہ کا دورہ کر کے صدر بارک اوباما کے امریکہ زیر قیادت فضائی مہم میں شدت پیدا کرنے کی اپیل کرچکے ہیں۔ جو دولت اسلامیہ کے جہادیوں کے خلاف چلائی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT