Tuesday , January 23 2018
Home / سیاسیات / وزیر اعظم منموہن سنگھ کی شخصی عملے سے وداعی ملاقات

وزیر اعظم منموہن سنگھ کی شخصی عملے سے وداعی ملاقات

نئی دہلی 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم منموہن سنگھ نے آج شخصی طور پر اپنے ارکان عملہ کو الوداع کہا ۔ انہوں نے اپنے ساوتھ بلاک کے دفتر میں تمام ارکان عملہ کا ان کے تعاون کیلئے شکریہ ادا کیا اور110 ارکان عملہ سے ملاقات کیں ۔ منموہن سنگھ 2004 میںوزیر اعظم بنے تھے ۔ انہوں نے وزیر اعظم کے دفتر کا دورہ بھی کیا جہاں 400 افراد پر مشتمل ارکان عملہ نے ان کا استقبال کیا اور بعدازاں انہیں وداع کیا ۔ آخری کابینی اجلاس وزیر اعظم کی صدارت میں ہفتہ کے دن منعقد ہوگا جس کے بعد وہ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کیلئے جائیں گے ۔ اس ملاقات کے بعد واپسی پر وزیر اعظم قوم سے خطاب کریں گے ۔ اسی دن ان کی مجلس وزراء کے اعزاز میں ٹی پارٹی کا اہتمام کیا جائے گا ۔ صدر جمہوریہ ان سب کو عشائیہ پر مدعو کررہے ہیں۔وزیر اعظم کے دفتر کی از سر نو تزئین و آرائش کی جارہی ہے تا کہ نئے وزیر اعظم کا استقبال کیا جاسکے ۔

ناقص انتخابی مظاہرہ سے راہول گاندھی کی قیادت غیر متاثر ،کمل ناتھ کا ادعا
نئی دہلی 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ایگزٹ پولس میں کانگریس کے امکانات کے شدید متاثر ہونے کے پس منظر میں مرکزی وزیر کمل ناتھ نے آج ان باتوں کو مسترد کردیا کہ ناقص انتخابی مظاہرہ راہول گاندھی کی قیادت کو متاثر کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی کبھی بھی یو پی اے حکومت کا حصہ نہیں رہے ۔ انہوں نے کہا کہ منموہن سنگھ زیر قیادت حکومت عوام کو اپنے پروگراموں اور اچھے کام سے جو وہ کررہی تھی درست طور پر واقف کروانے سے قاصر رہی۔ انتخابی نتائج حکومت کی کارکردگی کا عکاسی ہوتے ہیں۔ اچھے کام کو مسترد کردینا اور یہ کہنا کہ 10 سال میں ہم نے کچھ نہیں کیا، جو غلطیاں ہوئی ہیں اس کیلئے راہول گاندھی کو ذمہ دار نہیں قرار دیا جاسکتا کیونکہ وہ حکومت کا حصہ کبھی نہیں رہے ۔ اس طرح کانگریس کی انتخابی مہم کی قیادت کرنے والے نائب صدر کانگریس کا کمل ناتھ نے بھر پور دفاع کیا۔

TOPPOPULARRECENT