Wednesday , December 12 2018

وزیر اعظم مودی ، شاہ عبداللہ کی جلد صحت یابی کے متمنی

نئی دہلی ۔ 17 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سعودی ولیعہد شہزادہ سلمان سے بات چیت کی اور شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز السعود کی جلد صحت یابی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم مودی نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ سلمان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔ وزیر اعظم نے شاہ عبداللہ

نئی دہلی ۔ 17 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سعودی ولیعہد شہزادہ سلمان سے بات چیت کی اور شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز السعود کی جلد صحت یابی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم مودی نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ سلمان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔ وزیر اعظم نے شاہ عبداللہ کی صحت سے متعلق جانکاری حاصل کی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ مودی نے ولی عہد شہزادہ سلمان کو بھی مبارکباد دی کہ وہ اپنی نئی قومی ذمہ داریوں کو حسن خوبی سے انجام دے رہے ہیں ۔۔

مہاراشٹرا کے صدرنشین اقلیتی کمیشن مناف حکیم کی برطرفی
ممبئی ، 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت مہاراشٹرا نے ریاست کے مائنارٹیز کمیشن چیرمین مناف حکیم کو اُن کی میعاد کے درمیان میں ہی عہدہ سے ہٹا دیا گیا جبکہ چند روز قبل انھوں نے جیلوں میں قید مسلمانوں کی تعداد کا پتہ چلانے کیلئے سروے منعقد کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT