Wednesday , December 19 2018

وزیر اعظم مودی غریب ‘قبائیلی علاقوں کا دورہ نہیں کریں گے

جنجگیر 16 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر غریب اور قبائیلی عوام کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ حکومت اگرچہ بلٹ ٹرینس کی بات کرتی ہے لیکن ایسی ٹرینوں میں کسان اور غریب عوام نہیں بلکہ صرف سوٹ بوٹ پہننے والے افراد ہی سفر کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مرکز اور چھتیس گڈھ میں برسر اقت

جنجگیر 16 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر غریب اور قبائیلی عوام کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ حکومت اگرچہ بلٹ ٹرینس کی بات کرتی ہے لیکن ایسی ٹرینوں میں کسان اور غریب عوام نہیں بلکہ صرف سوٹ بوٹ پہننے والے افراد ہی سفر کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مرکز اور چھتیس گڈھ میں برسر اقتدار حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ ترقی کے نام پر غریب کسانوں سے اراضیات چھینی جارہی ہیں غریبوں اور قبائیلیوں کیلئے کچھ نہیں کیا گیا ۔ راہول نے برہمی کے ساتھ کہا کہ ’’ہم ایسی ترقی نہیں چاہتے اور کہیں بھی کسانوں کی زمینات چھین کر کی جانے والی ترقی کو ہم برداشت نہیں کریں گے۔‘‘وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ مودی نے صرف انتخابات کے دوران ترقی کے نام پر ووٹ حاصل کرنے کیلئے غریبوں اور قبائیلیوں کے علاقوں کا دورہ کیا تھا ۔ راہول گاندھی نے کہا کہ ’’میں لکھ کر دے سکتا ہوں کہ نریندر مودی انتخابات سے قبل یہاں نہیں آئیں گے اور جب آئیں گے تو کہیں گے کہ ہم اچھے دن لائے ہیں اور بھی اچھے دن لائیں گے چنانچہ آپ ہمیں ووٹ دیجئے ‘‘۔ کانگریس کے نائب صدر نے کہا ’’ جو (شخص)15 لاکھ روپئے کے سوٹ پہنتا ہے وہ آسٹریلیا اور امریکہ کے دوروں کو ترجیح دیتا ہے ‘‘۔ راہول گاندھی نے چھتیس گڈھ کے جنجگیر ۔ چھپا ضلع میں آج سے 10 کیلو میٹر پیدل دورہ کا آغاز کیا ۔ جہاں وہ ان کسانوں سے ملاقات کریں گے جن کی زمینات مختلف ترقیاتی پراجکٹس کے نام پر حاصل کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT