Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / وزیر اعظم مودی نے چائے فروشی کے دن یاد کئے

وزیر اعظم مودی نے چائے فروشی کے دن یاد کئے

مورن (آسام) /5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی زندگی کے وہ دن پھر ایک بار یاد کئے، جب وہ چائے فروخت کیا کرتے تھے۔ وہ چائے کی پیداوار کے لئے معروف بالائی آسام میں آج یہاں بی جے پی ریلی سے مخاطب تھے۔ انھوں نے کہا کہ آسام کی چائے کی وجہ سے مجھے میرے بچپن میں کام ملا اور میں نے چائے بھی فروخت کی۔ اس طرح انھوں نے آسام کی عالمی سطح پر چائے کی پیداوار والے خطہ کی حیثیت سے خصوصی شناخت کا ذکر کیا۔
ہندوستان کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دے گا: پاریکر
نئی دہلی /5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج کہا کہ ہندوستان پٹھان کوٹ فضائی اڈہ پر حملے کے سرغنہ کو یقیناً سبق سکھائے گا اور اعتراف کیا کہ دہشت گرد شاید اس حملے کے تعلق سے انٹلی جنس کی اطلاع وصول ہونے سے قبل ہی ایربیس کے اندرون چھپ گئے تھے۔ انھوں نے نشاندہی کی کہ ہندوستان اپنے صبر کا دامن چھوڑنے کے قریب پہنچ رہا ہے اور کہا کہ یہ ملک جیسے کو تیسا والا عمل اختیار کرے گا اور اینٹ کا جواب پتھر سے دے گا۔

TOPPOPULARRECENT