وزیر اعظم مودی کا آج دورہ لیہہ اور کارگل

لیہہ 11 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی کل لیہہ اور کارگل کے اپنے پہلے دورہ پر یہاں پہونچیں گے ۔ اس موقع پر وہ فوجی اور انڈین ائرفورس کے اہلکاروں سے ملاقات کرنے کے علاوہ دو ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کا افتتاح رکھیں گے اور 349 کیلومیٹر طویل لیہہ ۔ سرینگر ٹرانسمیشن لائین کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ مودی کا وزارت عظمی سنبھالنے کے بعد دوسرا دورہ کشمیر ہے تاہم لیہہ اور کارگل کا پہلا دورہ ہوگا ۔ امکان ہے کہ وہ یہاں مقامی عوام کے مطالبات کے تعلق سے کوئی اعلان کرینگے۔ وزیر اعظم لیہہ اور کارگل میں عوامی جلسوں سے خطاب بھی کرینگے ۔

TOPPOPULARRECENT