Saturday , June 23 2018
Home / سیاسیات / وزیر اعظم نریندرمودی مرکز اور ریاستوں میں عظیم تر ہم آہنگی کی خواہاں

وزیر اعظم نریندرمودی مرکز اور ریاستوں میں عظیم تر ہم آہنگی کی خواہاں

ٹمکور(کرناٹک) ۔24ستمبر( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے آج مرکز اور ریاستوں کے درمیان عظیم تر ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ملک کے تمام چیف منسٹرس سے خواہش کی کہ وہ سیاسی اختلافات کو تعمیرقوم کے راستے میں رکاوٹ بننے کی اجازت نہ دیں ۔ وہ یہاں فوڈ پارک کی افتتاحی تقریب سے انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کا لحاظ کئے بغیر جس سے ا

ٹمکور(کرناٹک) ۔24ستمبر( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے آج مرکز اور ریاستوں کے درمیان عظیم تر ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ملک کے تمام چیف منسٹرس سے خواہش کی کہ وہ سیاسی اختلافات کو تعمیرقوم کے راستے میں رکاوٹ بننے کی اجازت نہ دیں ۔ وہ یہاں فوڈ پارک کی افتتاحی تقریب سے انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کا لحاظ کئے بغیر جس سے اُن کا تعلق ہے وزیراعظم اور چیف منسٹروں کو چاہیئے کہ باہمی اشتراک و تعاون کریں تاکہ ملک ترقی کرسکے ۔ سیاسی اختلافات کو تعمیرقوم کے راستے کی رکاوٹ نہیں بننا چاہیئے ۔قبل ازیں ریاستوں اور مرکز کے درمیان یا تو مسابقت ہوا کرتی تھی یا سیاسی وجوہات کی بناء پر نفرت ہوا کرتی تھی‘ بعض ریاستوں کو مرکز کے ساتھ دشمنی کا احساس بھی ہوتا تھا ۔انہوں نے کہاکہ اس طرح ملک نہیں چلایا جاسکتا ۔ ریاستوں اورمرکز کو ایک ٹیم کی طرح کام کرتے ہوئے ملک کو ترقی دینی ہوگی ۔ مہاراشٹرا کے پرتھوی راج چوہان اور ہریانہ کے بھوپیندر سنگھ ہوڈا نے فیصلہ کیا تھا کہ سرکاری جلسوں میں شرکت نہ کی جائے جب کہ مبینہ طور پر بی جے پی کارکنوں نے وزیراعظم کے جلسوں میں اُن کی موجودگی میں ان دونوں چیف منسٹرس کا مضحکہ اڑایا تھا ۔ کانگریس نے اپنے چیف منسٹرس کو اور اپوزیشن پارٹیوں کے چیف منسٹرس کو ہدایت دی تھی کہ وہ مودی کی تقریبات کا اُس وقت تک بائیکاٹ کریں جب تک کہ بی جے پی کارکنوں کے رویہ پر مناسب معذرت خواہی حاصل نہ ہوں ۔ تاہم آج کی تقریب میں چیف منسٹر کرناٹک سدرامیا موجود تھے ۔ مودی نے کہا کہ انہیں اعتماد ہے کہ تمام چیف منسٹرس اپنی سیاسی وابستگی کا لحاظ کئے بغیر مرکز کو ریاستوں پر اعتماد برقرار رکھنے کی سمت کوشش کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT