Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / وزیر اعظم نریندر مودی سے چندرا بابو نائیڈو کی ملاقات

وزیر اعظم نریندر مودی سے چندرا بابو نائیڈو کی ملاقات

نئی دہلی 15 جنوری (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو نے آج دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور گذشتہ سال ریاست کی تقسیم کے بعد آندھرا پردیش کیلئے خصوصی زمرے کا موقف دینے کی خواہش ظاہر کی ۔ چندرا بابو نائیڈونے اخباری نمائندوں سے کہا کہ انہوں نے مودی سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ان کی ریاست کو خصوصی موقف سے ب

نئی دہلی 15 جنوری (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو نے آج دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور گذشتہ سال ریاست کی تقسیم کے بعد آندھرا پردیش کیلئے خصوصی زمرے کا موقف دینے کی خواہش ظاہر کی ۔ چندرا بابو نائیڈونے اخباری نمائندوں سے کہا کہ انہوں نے مودی سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ان کی ریاست کو خصوصی موقف سے بڑھا کر 5 سال کیلئے خصوصی زمرے کا موقف دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش پر مرکز کی جانب سے خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ۔ اگر مرکز نے ریاست پر توجہ نہیں دی تو یہ بہت بڑی نا انصافی ہوگی۔ ریاست کی تقسیم کے دوران ہی آندھرا پردیش کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے ۔ انہو ںنے مزید مطالبہ کیا کہ خصوصی مالیاتی امداد سے آندھرا پردیش کی اس منقسم ریاست کیلئے نئے دارالحکومت میں ضروری سہولتیں پیدا کی جاسکتی ہے ۔ قبل ازیں انہوں نے مرکزی وزیر آبی وسائل اوما بھارتی سے ملاقات کی اور چار سال کے اندر پولاورم ہمہ مقصدی آبپاشی پراجکٹ کو پورا کرنے پر زور دیا اور پولاورم پراجکٹ کی تعمیر کے مسئلہ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور بتایاجاتا ہے کہ مسٹر چندرا بابو نائیڈونے مرکزی وزیر آبی وسائل پر زور دیا کہ وہ پولاورم پراجکٹ کی تعمیحر کیلئے درکار فنڈز کی ممکنہ حد تک جلد سے جلد اجرائی کو یقینی بنانے کیلئے موثر و مثبت اقدامات کرنے کی خواہش کی ہے۔ علاوہ ازیں چیف منسٹر آندھرا پردیش نے اوما بھارتی سے کرشنا کے پانی کا استعمال کرنے کے معاملہ پر جاری تنازعہ کی عاجلانہ یکسوئی کیلئے موثر و مثبت اقداماتکرنے کی پر زور خواہش کی ۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش کے باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ چیف منسٹر آندھراپردیش نے دوران ملاقات اوما بھارتی مرکزی وزیر آبی وسائل کو بتایا کہ حکومت تلنگانہ ہر معمولی بات کو ایک مسئلہ بنانے کیلئے کوشاں ہے لہذا فی الفور کرشنا اس تنازعہ کیخوشگوار ماحول میںیکسوئی کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی پر زور خواہش کی اسی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہیکہ مسٹر چندرا بابو نائیڈو نے اوما بھارتی سے ملاقات کے دوران آندھرا پردیش میں سیاسی صورتحال پر بھی غور و خوص کیا ۔

TOPPOPULARRECENT