Sunday , January 21 2018
Home / Top Stories / وزیر اعظم نریندر مودی کا آج سے دو روزہ دورہ برازیل

وزیر اعظم نریندر مودی کا آج سے دو روزہ دورہ برازیل

نئی دہلی 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )وزیراعظم نریندر مودی کل برازیل کے دورہ پر روانہ ہوں گے ۔ جہاں وہ 14 اور 15 جولائی کو منعقد ہونے والے برکس اقوام کی پانچ قومی چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں توقع ہے کہ ایک ڈیولپمنٹ بینک کے قیام کو قطعیت دی جائے گی اور اقوام متحدہ میںاصلاحات لانے پر زور دیا جائیگا۔ انٹرنیشنل مالیاتی تنظیموں

نئی دہلی 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )وزیراعظم نریندر مودی کل برازیل کے دورہ پر روانہ ہوں گے ۔ جہاں وہ 14 اور 15 جولائی کو منعقد ہونے والے برکس اقوام کی پانچ قومی چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں توقع ہے کہ ایک ڈیولپمنٹ بینک کے قیام کو قطعیت دی جائے گی اور اقوام متحدہ میںاصلاحات لانے پر زور دیا جائیگا۔ انٹرنیشنل مالیاتی تنظیموں میں اصلاحات کی پر زور حمایت کی جائیگی۔ کل رات برلن میں توقف کے بعد وزیر اعظم فورٹیلائز کیلئے روانہ ہونگے جو برازیل کا شمالی مشرقی ساحلی شہر ہے۔ پیر کو برازیل،روس ،ہندوستان چین اور جنوبی افریقہ کے قائدین کی چوٹی ملاقات ہوگی یہ کانفرنس 15 جولائی کو ہورہی ہے جس میں مودی اپنی پہلی بین الاقوامی ہمہ رخی ملاقات کریں گے ۔ قبل ازیں یہ طئے پایا گیا تھا کہ برلن میں جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات کی جائے

لیکن اس پروگرام کو منسوخ کردیا گیا کیوں کہ جرمنی فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میںداخل ہوا ہے اس کیلئے انجیلا مرکل برازیل میںہیں۔ مودی کے ہمراہ اعلی سطحی وفد بھی شامل ہوگا جن میں مملکتی وزیر فینانس نرملا سیتارامن قومی سلامتی مشیر اے کے ڈویل، معتمد خارجہ سجاتا سنگھ اور معتمد فینانس اروند ماہارام قابل ذکر ہیں۔ برکس کی یہ 6 ویں چوٹی کانفرنس گذشتہ سال ہوئے ڈربن اجلاس کے فیصلوں پر زیادہ تر توجہ مرکوز کرے گی۔ اس موقع پر نئے وزیر اعظم ہند کو عالمی قائدین خاص کر صدر چین ژی جیانگ اور صدر روس ولادیمیر پوٹین سے ملاقات کا موقع ملے گا اور ان قائدین میں باہمی مسائل پر تبادلہ خیال بھی کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT