Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / وزیر اعظم نریندر مودی کا آج دورہ بھوٹان

وزیر اعظم نریندر مودی کا آج دورہ بھوٹان

نئی دہلی 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی خارجہ پالیسی میں بھوٹان کو خصوصی اور ’’منفرد‘‘ موقف دینے کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کل دو روزہ دورہ پر اس ہمالیائی ملک پہونچیں گے۔ 3 ہفتے قبل عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا یہ پہلا بیرونی دورہ ہے۔ نریندر مودی کے ہمراہ وزیر خارجہ سشما سوراج، قومی سلامتی مشیر اجیت دیوی اور معتمد خ

نئی دہلی 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی خارجہ پالیسی میں بھوٹان کو خصوصی اور ’’منفرد‘‘ موقف دینے کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کل دو روزہ دورہ پر اس ہمالیائی ملک پہونچیں گے۔ 3 ہفتے قبل عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا یہ پہلا بیرونی دورہ ہے۔ نریندر مودی کے ہمراہ وزیر خارجہ سشما سوراج، قومی سلامتی مشیر اجیت دیوی اور معتمد خارجہ سجاتا سنگھ ہوں گے۔ مودی، بھوٹان کے شاہ جگمے کھیر نیمگلے وانگچک اور وزیراعظم تھسرنگ توبگے سے ملاقات کریں گے۔ اس دو روزہ دورہ کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات خاص کر تجارت اور ہائیڈرو الیکٹرسٹی کو فروغ دینے پر توجہ دی جائے گی۔ نریندر مودی بھوٹان کی قومی اسمبلی اور قومی کونسل کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے اور اپوزیشن لیڈر سے ملاقات ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT